Saturday 4 March 2017

واضح رہے کہ شریعت کا غسل و وضو سبھی واقف ہیں مگر.

واضح رہے کہ شریعت کا غسل و وضو سبھی واقف ہیں مگر   باطنی غسل و وضو اور وجودی طہارت کی جانب کم ہی لوگ متوجہ ہوتے ہیں،  علمائے ظاہر نے عبادات کے مواقع ، قرآن پاک کی تلاوت کے بارے میں طہارت پر زور دیا ہے مگر وجودی طہارت کی طرف سے اکچر غفلت برتی جاتی ہے مثلاً زبان کی طہارت کیا ہے؟  زبان کی طہارت کے بغیر دعا قبول نہیں ہوتی- زبان کی طہارت کیا ہے؟  بد گوئ،  بد کلامی،  غیبت،فحش کلامی وغیرہ سے دوری کیونکہ اللہ تعالٰی نے وجود میں جلیل القدر فروشتوں کو مامور کررکھا ہے،  اسی طرح آنکھوں کی طہارت ناجائز،  لغو اور فحش چیزوں کا نہ دیکھنا ہے،  کانوں کی طہارت غلط،  ناجائز اور فحش کلام نہ سننا،  قلب،  روح اور نفس کی طہارت حسد،  تعصب،  بغض،  کینہ،  عناد اور فتنوں سے باز آجانا ہے،  غرضکہ اوصاف حمیدہ کی عمل آوری اور صفات رذیلہ سے دوری باطنی،  روحانی،  عرفانی اور اخلاقی طہارت ہےلہذا ظاہری عبادت اور طہارت اللہ رسول،  چہاردہ معصومین،  اھل بیت،  آل محمد اور اولیاء اللہ کی رضا اور خوشنودی کےلیے کافی نہیں،  باطنی،  روحانی اور عرفانی عبادت اور طہارت دعاؤں کی قبولیت کی متقاضی ہوتی ہیں. امام عصر کی غیبت سے ظہور کی دعا قابل تحسین ہے مگر کیا ہمارے عقائد اور اعمال اس لائق ہیں کہ وہ حق و انصاف و اتحاد کیلئے ظہور فرمائیں، آئیے ہم محبت و اتحاد و اتفاق کا عہد کرکے محمدی بننے کا ثبوت دیں..... نظام الحسینی

No comments:

Post a Comment