Saturday 4 March 2017

اللہ تعالی نے کسی فرقہ یا مسلک کی نجات کی ضمانت نہیں لی ہے.

اللہ تعالی نے کسی فرقہ یا مسلک کی نجات کی ضمانت نہیں لی ہے البتہ حضور صلعم اور سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سے عزاداران حسین کی نجات کا وعدہ فرمایا ہے اور حضور صلعم کی شہرہ آفاق احادیث ہیں کہ میرے اھل بیت کی مثال کشتئی نوح جیسی ہے جو اس پر سوار ہوا ہدایت پاکر نجات پاجائے گا اور جنّتی ہوگا جو کشتی سے دور ہوا غرقاب ہوکر واصل جہنم ہوگا---- دوسری حدیث میں فرمایا کہ میری وصیت ہے کہ میں امت میں ثقلین قرآن اور اھل بیت عترت چھوڈے جارہا ہوں جو دونوں سے متصل رہیں گے نجات پا جائیں گے کسی ایک کو چھوڑیں گے گمراہ ہوجائیں گے،ثقلین کا ترجمہ اہل علم نے دو برابر کی وزنی اشیاء قرار دیا ہے جبکہ یہ ترجمہ ثقیلین کا ہے حضور نے ثقلین کہا ہے جسکے معنی دو برابر کا وزن ہیں وزنی نہیں یعنی قرآن اور اھل بیت کا وزن برابر ہے تو امت مسلمہ گر واقعی حضور صلعم کی سنت،  پیروی،  اطاعت اور اتباع کی دعویدار ہے تو فرقوں،  مسالک،  طبقوں اور گروہوں میں منقسم ہوکر تفرقے کا شکار ہوکر عبادات و اعمال کی بنیاد پر نجات تلاش کررہی ہے جبکہ عقیدہ درست نہیں ہے حضور کی متفقہ احادیث مطہرہ کی روشنی میں-- اللہ نے عزاداران حسین کی نجات کی ذمہ داری لی ہے اور حضور نے اھل بیت سے محبت و مودت کو ذریعہ نجات قرار دیا ہے اور 23 سالہ رسالت کی خدمت کی اجرت" اجر رسالت یعنی حضور کے اقربا یعنی عترت یعنی فاطمہ اور آل فاطمہ" سے محبت،  مودت اور عقیدت- اب اس سے زیادہ واضح اشارہ اور کیا ہوسکتا ہے،  حضور نے امت مسلمہ کو ہدایت ، نجات اور حصول جنت کےلیے درِ اھل بیت سے وابستگی کو وسیلہ قرار دیا ہے کسی فرقے اور مسلک کو نہیں لہزا جو بھی مسلمان نجات کا طلبگار ہے وہ درِ اھل بیت سے وابستہ ہوکر اھل بیت اور آل محمد کی تعلیمات،  احکامات،  فرمودات،  ارشادات،  تبلیغات،  تلقینات اور سیرت مطہرہ پر عمل کرکے محبت اور اتحاد کی راہ پر گامزن ہوکر اوصاف حمیدہ کو اپنائے اور صفات رذیلہ سے خود کو پاک رکھے،  ارکان دین-- توحید،  عدالت،  رسالت،  امامت اور قیامت کو بنیاد بنائے اور اپنے اپنے فقہاء کے مطابق فروعی عبادات و اعمال انجام دے کسی فرقے یا مسلک پر لعن طعن نہ کرے کیونکہ بنیادی طور پر اللہ،  رسول،  ائمہ اور اولیاء کی نظر میں صرف دو ہی فرقے حق و باطل ہیں،حضور صلعم نے بشارت فرمادی ہے کہ حق کتاب اللہ قرآن حکیم اور معلم و وارث قرآن اھل بیت عترت کے ساتھ ہے جو مسلمان حضور کے فرمودات سے غافل ہے باطل گروہ سے تعلق رکھتا ہے بس ایک بار سچا اور حقیقی حسینی بننا شرط ہے--
 محتاج محبت و اتحاد و اخوت------ نظام الحسینی

No comments:

Post a Comment