Sunday 5 March 2017

خدا سے محبّت بزبانِ مولا علی

ایک بار ام المصائب سیّدہ حضرت زینب نے مولا علی سے سوال کی کہ بابا کیا آپ مجھے دوست رکھتے ہیں؟ 
 مولا علی: ہاں میں ضرور دوست رکھتا ہوں
حضرت زینب: کیا آپ میری مادر گرامی اور حسنین کو بھی دوست رکھتے ہیں؟ 
 مولا علی: ہاں انہیں بھی دوست رکھتا ہوں
حضرت زینب: کیا آپ ہمارے نانا رسول اللہ کو بھی دوست رکھتے ہیں؟ 
 مولا علی: بیشک انہیں بھی دوست رکھتا ہوں
حضرت زینب: کیا آپ حق سبحانہ تعالٰی کو بھی دوست رکھتے ہیں؟ 
 مولا علی: بلاشبہ میں خداوند تعالٰی کو بھی دوست رکھتا ہوں
حضرت زینب: بابا یہ کیونکر ممکن ہے کہ ایک دل میں دو محبّتوں کا اجتماع ہو؟ 
 مولا علی: یہ مسئلہ بہت نازک ہے مگر یہ سمجھ لو کہ سوائے خد کے میں جس سے بھی محبت کرتا ہوں اس سے خدا کے واسطے ہی کرتا ہوں........ مرتب نظام الحسینی

No comments:

Post a Comment