Sunday 5 March 2017

" باطنی خلوص "

مولاؑ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا :

" خدا کے کچھ بندے ایسے بھی ہیں جو اس کے ساتھ باطنی خلوص کا معاملہ کرتے ہیں تو خدا بھی ان کے ساتھ خالص نیکی کا معاملہ فرماتا ہے-
یہی وہ لوگ ہیں جن کے صحیفہ اعمال بروز قیامت خالی ہونگے ، لیکن جب وہ خدا تعالیٰ کے حضور کھڑے ھونگے تو خداوند عالم ان کے باطنی خلوص کے باعث انجام شدہ معاملہ ( اعمال ) کو پر کر دے گا-

راوی نے کہا کہ میں نے پوچھا مولا ! اس کی کیا وجہ ہے ؟    

امام علیہ السلام نے فرمایا :
خداوند_عالم انکو اس قدر عظمت عطا فرماۓ گا کہ ان کے اور خدا کے درمیان رازوں پر محافظ ( فرشتے ) بھی مطلع نہیں ہو پائیں گے-

{ بحار الانوار، جلد_٧١، صفحہ_٣٦ }

No comments:

Post a Comment