Sunday 5 March 2017

معرفتِ مولا علی بزبانِ مولا علی

خطبہء انا مدینتہ العلم:---- مولا نے اپنی معرفت نہج الاسرار کے خطبے میں بیان کرتے ہوئے فرمایا" میں رازوں کا راز ہوں،  میں شجرِ انوار ہوں، میں آسمانوں میں رہبر ہوں،  میں تسبیح کنندوں کا انیس ہوں،  میں جبریل کا دوست ہوں،  میں میکائیل کا صفی ہوں،  میں فرشتوں کا قائد ہوں،  میں افلاک کا سمندل،  ایک پرندے کا نام، ہوں،  میں اخلاص و سچاّئ کی قرارگاہ ہوں،  میں محافظ الواح ہوں،  میں تاریکی میں قطب ہدایت ہوں،  میں علوم و معارف سے پُر بیت معمور ہوں،  میں بادلوں کا آراستہ کرنے والا ہوں،  میں سخت تار یک راتوں کا نور ہوں، میں عمیق ترین سمندر میں کشتیِ نجات ہوں، میں تمام حجّتوں، انبیاء و ائمّہ کی حجت ہوں، میں مخلوق کو مضبوط کرنے والا ہوں، میں انجیل کا مفّسر ہوں، میں انوارِ کسا کا پانچواں رکن ہوں، میں سورہ النساء کا واضح بیان ہوں، میں الفت والوں کی الفت ہوں،  میں اعراف کے مرَدوں میں سے ہوں،  میں ابراہیم کا راز ہوں،  میں کلیم کا اژدھا ہوں،  میں.  اولیاء کا دل ہوں،  میں علومِ انبیاء کا وارث ہوں، میں زبور کا دریا ہوں،  میں غفور کا حجاب ہوں،  میں خدائے جلیل کا برگزیدہ ہوں،  میں انجیل کا ایلیا ہوں،  میں شدید القوی ہوں،  میں لوائے حمد کا حامل ہوں،  میں محشر کا امام ہوں،  میں جنّتوں کا تقسیم کرنے والا اور نار کا بانٹنے والا ہوں،  میں دین کا سردار ہوں،  میں متقیین کا امام ہوں،  میں رسول مختار کا وارث ہوں،  میں مدد کرنے والوں کا مددگار ہوں،  میں کفر کو بیخ و بن سے اکھاڑ پھینکنے والا ہوں،  میں نیک اماموں کا باپ ہوں،  میں درِ خیبر کا اکھاڑ پھینکنے والا ہوں،  میں گروہوں فوجوں کو متفرق کرنے والا ہوں،  گوہر گراں بہائے امامت ہوں،  میں شہر علمِ نبی کا دروازہ ہوں،  میں آیات بیّات کی تفسیر کرنے والا ہوں،  میں مشکلات کا حل کرنے والا ہوں،  میں نون والقلم ہوں،  میں گمراہی کی تاریکی دور کرنے وال چراغ ہوں،میں متی نبی کا مقصود ہوں،  میں ھل اتٰی کا ممدوح ہوں،  میں نباء عظیم ہوں،  میں صراطِ مستقیم ہوں، میں صدفِ حقیقت کا موتی ہوں،  میں کوہِ محیط ہوں،  میں علم و ہدایت ہوں،  میں کتاب تکوین کے حروف کا راز ہوں،  میں اجسام کا نور ہوں،  میں ہدایت کا جبل راسخ ہوں،  میں بلند علًم ہوں،  میں امور غائب کی کنجی ہوں،  میں دلوں کو روشن کرنے والا چراغ ہوں،  میں ارواح کا نور ہوں،  میں اجسام کی روح ہوں،  میں مکرر مکرر حملہ کرنے والا ہوں،  میں دوستوں کی نصرت کرنے والا ہوں،  میں کھلی ہوئ تلوارِ الٰہی ہوں،  میں قتل کیا ہوا شہید ہوں،  میں جامع قرآن ہوں،  میں قرآن کی تفسیر ہوں،  میں رسول کا شفیق ہوں،  میں بتول کا شوہر ہوں،  میں اسلام کا ستون ہوں،  میں بتوں کا توڑنے والا ہوں،  میں اذن داعیہ کا مقصد ہوں،  میں جنوں کا قاتل ہوں،  میں صالح المومنین ہوں،  میں فلاح یافتہ لوگوں کا امام ہوں،  میں اسرارِ نبّوت کا خزانہ ہوں،  میں اولّین کے حالات سے مطلع اور آخرین کے واقعات جاننے والا ہوں،  میں قطب الاقطاب ہوں،  میں مہدی اذان ہوں،  میں  زمانہ کا عیسٰی ہوں،  بخدا میں وجہ اللہ ہوں،  خدا کی قسم میں اسد اللہ ہوں،  میں سیّد العرب ہوں،  میں مصیبتوں کا دور کرنے والا ہوں،  میں وہ ہوں جسکے حق میں لافتٰی الِّا علی کہا گیا ہے،  میں وہ ہوں جسکی شان میں کہا گیا ہے کہ تم کو مجھ سے وہی منزلت ہے جو ہارون کو موسٰی سے تھی،  میں بنی غالب کا شیر ہوں،  میں علی بن ابی طالب ہوں-
 مولا علی فرماتے ہیں  کہ تمام تعریف اللہ کےلئے ہے جس نے روحوں کو خلق کیا اور امّتوں کو پیدا کیا،  رحمت نازل ہو اسم اعظم اور نور مقدم محمد و آلہ پر- سوال کرلو مجھ سے آسمانوں کے راستوں سے متعلق کہ میں انکا بہتر علم رکھتا ہوں بہ نسبت اسکے جو زمین کے راستوں سے واقف ہو،  سوال کرلو مجھ سے قبل اسکے کہ مجھ کو نہ پاؤ،  میرے سینے میں بےشمار علوم بحرِ ذخّار کی طرح موجیں ماررہے ہیں
 راوی کہتا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ علماء اور حکماء اٹھے اور اولیاء و اصفیاء آپکے قدم چومنے لگے اور اسم اعظم کی قسم دیکر عرض کیا کہ آپ اپنا کلام پورا کریں پس حضرت نے فرمایا جب یہ حال ہوجائے گا تو عًلمِ محمدیہ کا اٹھانے والا اور سلطنترِ احمدیہ کا تلوار سے اور کلماتِ حق سے قائم کرنے والا ظاہر ہوگا اور سنّت و فرض کو زندہ کریگا- اے وہ شخص جو میری شان سے واقف نہیں اور جو میرے حال سے غافل ہے معلوم کر کہ میرے قلب میں عجیب آثار اور عجیب و غریب اسرار موجود ہیں،  میں نے پردوں کو چاک کیا اور عجیب باتوں کو بیان کیا اور ٹھیک بات کہی اور غیب کے خزانوں کو کھول دیا اور دل کے اسرار کی باریکیاں ظاہر کردیں میں نے لطائف و معارف جمع کئے ہیں اور لطائف کی معرفت پر اشارہ کیا،  اگر میں چاہوں تو سورہ فاتحہ کی تفسیر سے 70 اونٹوں کا بار بھردوں..... نظام الحسینی

No comments:

Post a Comment