Saturday 4 March 2017

نصیری اور غالی کون؟


حضور کی اس شہرہ آفاق حدیث کی روشنی میں فیصلہ ہوجائیگا کہ مولائ کون، نصیری کون اور غالی کون ہے" اللہ کو کسی نے نہیں پہچانا سوائے میرے اور علی کے،  مجھے کسی نے نہیں پہچانا سوائے اللہ اور علی کے اور علی کو کسی نے نہیں پہچانا سوائے اللہ اور میرے"- مولائ کے نزدیک مولا علی کے فضائل اور مناقب کی کوئ حد نہیں،  اللہ اور محمّد صلعم کے بعد افضل ترین ذات مولا علی کی ہے،  حدیث ہے کی اگر دنیا کے سارے سمندروں کو روشنائ اور سارے درختوں کو قلم بنادیا جائے تو روشنائ خشک ہوجائیگی قلم جواب دےدینگے مگر علی ے فضائل کا احاطہ نہیں ہوسکتامثلاً کعبے میں ولادت،  مسجد میں شہادت وغیرہ وغیرہ- اسکے برخلاف مردوں کو ٹھوکر مار کر زندہ کردینا پھر زندوں کو جلاکر مردہ کردینا اللہ کی واحدیت،  احدیت،  وحدانیت اور صمدیت ثابت کرنے کےلئے مولا کا خود کو مولا مرشد ولی وصی اور بندہ کہنا مگر نصیریوں کا اصرار کرنا کہ آپ ہی اللہ ہیں- غالی بھی نصیری کے متوازی ہیں مولا کو اللہ نہیں مانتے بقیہ سب کچھ حتیٰ کہ فضائل میں رسول اللہ سے بھی علی کو بڑھا دیتے ہیں اور اس سلسلے میں فاطمی خلافت کے عہد میں مولا اور ائمّہ اطہار سے منسوب کرکے بہت سی احادیث اور اقوال وغیرہ گڑھے گئے جن میں علم لدّنی،  علم معرفت اور تصّوف کی مذمت اورذندیقیت بھی شامل ہے جبکہ ان علوم کے سرچشمہ شہنشاہِ ولایت مولا علی،  اّم الفقراء حضرت فاطمہ اور شاہ الفقراء مولا حسین ہیں- غالیوں پر شیعان اثناء عشری کا الزام ہے کہ مولا علی کی شان میں غلو کرتے ہوئے حد سے تجاوز کرجاتے ہیں... اب کون ہے سوائے اللہ و رسول کے جو مولا کی حد بتاسکے؟  اولیاء،  عرفاء اور صوفیاء پر الزام اور اعتراض ہے کہ وہ مولا کو اللہ مانتے ہیں جبکہ وہ عین الیقین،  حق الیقین،  غیب الیقین اور ھو الیقین کے مشاہدے اور تجربے سے مولا علی کو" ذات اللہ نہیں بلکہ صفات اللہ " مانتے ہیں اور اسیلئے آجتک شریعت والوں کے شعور،  فہم و ادراک سے باہر علمِ معرفت ہے... دراصل مولا علی مظہر العجائب اور صفات اللہ ہیں اللہ اور رسول کے بعد روزِِِ ازل سے روزِ آخر تک افضل ترین ظاہری،  باطنی،  روحانی،  نورانی اور عرفانی شخصیت مولا علی کی ہے جو سرِ وحدت اور اسرار و رموز کے رازدار ہیں... خدا نہیں مگر خدا سے جدا نہیں.... علی اللہ نہیں مگر اللہ علی ہے... علی وجہ اللہ،  لسان اللہ،  ید اللہ،  جنب اللہ،  روح اللہ،  نور اللہ،  نفس اللہ،  اسد اللہ،  مشیت اللہ وغیرہ.... کاش اللہ پاک تمام محمّدیوں کو صراطِ مستقیم دکھادیں جو حدیث کے مطابق مولا علی ہیں..... نظام الحسینی

No comments:

Post a Comment