Sunday 5 March 2017

فرقہ ناجی بزبان مولا علی

مولا علی نے فرمایا کہ اگر میرے لئے مسند بچھادی جائے تو اہل توریت کیلئے توریت سے اہل انجیل کے لئے انجیل سے اور اہل قرآن کےلئے قرآن سے فیصلے کرونگا- امت یہود 71 فرقوں میں تقسیم ہوگئ تھی جن میں سے70 فرقے جہنم میں گئے اور ایک فرقہ نے نجات پائ،  یہ وہی فرقہ تھا جس نے موسٰی کے وصی یوشع کی متابعت کی تھی- نصارٰی 72 فرقوں میں منقسم ہوگئے تھے جن میں سے71 فرقے ناری اور ایک ناجی تھا،  یہ وہی فرقہ تھا جس نے عیسٰی کے وصی شمعون کی متابعت کی تھی
مولا نے مزید فرمایا کہ امتِ مسلمہ 73 فرقوں میں تقسیم ہوجائیگی جن میں سے 72 فرقے جہنم میں جائیں گے اور فرقہ ناجی ہوگا جو جنّت میں جائیگا،  یہ وہی فرقہ ہوگا جو محمّد صلہ اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصی کی متابعت کریگا- پھر سینے پر ہاتھ مار کر فرمایا کہ 73 میں 13 فرقے میری محبت و مودت کا دعوٰی کریں گے ان میں سے ایک فرقہ ناجی ہوگا جو اوسط و معتدل راستہ اختیار کرےگا اور بارہ دعویدار فرقے جہنم میں جائیں گے-
 بصرہ مییں ایک شخص نے سوال کیا کہ اہلِ جماعت،  اہلِ فرقہ،  اہلِ بدعت اور اہلِ سنّت کون کون ہیں؟ 
 میرے بعد ان سے متعلق کسی اور سے سوال نہ کرنا- اہلِ جماعت وہ لوگ ہیں جو میری متابعت کرتے ہیں وہ اقلیت میں ہیں اور یہ امرِ خدا اور اسکے رسول کے امر کی جانب سے حق پر ہیں- اہلِ فرقہ وہ ہیں جو میری اور میرے تابعین کی مخالفت کرتے ہیں،  یہ لوگ کثرت سے ہیں- اہلِ سنّت وہ ہیں جو سنّتِ خدا و رسول سے متمسک رہتے ہیں وہ بھی اقلیت میں ہیں مگر اہلِ بدعت وہ لوگ ہیں جو امرِ خدا،  اسکی کتاب اور اسکے رسول کی مخالفت کرتے اور اپنی رائے و خواہش پر عمل کرتے ہیں- یہ لوگ کثرت سے ہیں انکے گروہ اوّل کے لوگ گزر گئے اور مزید گروہ باقی ہیں- یہ اللہ کےلئے ہے کہ انکو گرفت میں لے اور انکا روئے زمین سے صفایا کردے.... مرتب: نظام الحسینی

No comments:

Post a Comment